پولیس کا فلیگ مارچ ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، پیرا فورس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی بھی شرکت

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
پولیس کا فلیگ مارچ ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، پیرا فورس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی بھی شرکت۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور عوام الناس میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے لیے فلیگ کا مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس کے دستوں ، ٹریفک پولیس، پیرا فورس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی موبائلز اور اہلکاروں نے پاکستانی پرچم سے آراستہ گاڑیوں نے شکرکت کی، فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر ڈی ایچ او چوک، اڈا خان پور، اوور ہیڈ برج، بابا غریب شاہ پل، نیو لاری اڈا، چھلاں والا پل، بیلجیم چوک، لکڑ منڈی چوک، وائرلیس پل، اڈا گلمرگ، عسکری چوک اور جناح پارک چوک سے ہوتا ہوا جیل روڈ پر اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں