وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار۔ وزیرآباد میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ملزم کی نشاندھی پر مختلف علاقوں سے دیگر دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ،نقدی اور ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گجرات کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم نام صیغہ راز رکھتے ہوئے کی نشاندہی پر وزیرآباد کی ماڈل کالونی میں واقع ایک مکان پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا، جو محلہ ماڈل کالونی وزیرآباد کا رہائشی بتایا گیا ہے۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جبکہ تمام کارروائی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم سے منشیات کی خرید و فروخت اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ملزمان کی نشان دہی پر ماڈل کالونی اور بکر گلہ سے بھی دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق کارروائی انسپکٹر صابر حسین کی سربراہی میں کی گئی، جس میں 14 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران ایک سرکاری گاڑی، ایک چنگان گاڑی اور ایک موٹر سائیکل استعمال کی گئی۔ فورس حکام نے منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
