اکرم شہید پارک میں ویمن ویلفیئر سوسائٹی اور اپنا گھر کے زیرِ اہتمام شجرکاری مہم

Spread the love


جہلم: ( بلال رضا ) یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اکرم شہید پارک میں ویمن ویلفیئر سوسائٹی اور اپنا گھر کے زیرِ اہتمام شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز انچارج ریسکیو 1122 نے پہلا پودا لگا کر کیا۔

اس موقع پر صدر ویمن ویلفیئر سوسائٹی رشیدہ عزیز صاحبہ نے بھی پودا لگایا۔ مومنہ ماہرو گوندل، ایڈووکیٹ شازیہ نئیر، تنویر فاطمہ، امبرین ملک اور ویمن ویلفیئر سوسائٹی کے دیگر ممبران سمیت اپنا گھر کے نمائندگان نے بھی پودے لگائے۔

دارالامان کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈم یسرا نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودا لگایا۔ اکرم شہید پارک کے انچارج آفتاب صاحب نے بھی پودا لگا کر شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔

اس موقع پر ستھرا پنجاب کی ٹیم بھی موجود تھی۔ ٹیم کے سپروائزر اور دیگر ممبران نے بھی پودے لگائے اور شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی۔
میڈیا کی ٹیم میں دیکھو جہلم چینل کے سی ای او بلال رضا، علی گوندل میڈیا ایکٹوسٹ نے بھی پودا لگایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ درخت لگانا ایک بہترین اور صدقۂ جاریہ کا کام ہے۔ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی دیکھ بھال بھی کرے۔ درخت نہ صرف ماحول کو صاف اور خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یومِ آزادی کے موقع پر شجرکاری کے پیغام کو عام کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پودے لگانے اور ان کی حفاظت کی ترغیب دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں