
(رپورٹ مرزا طارق محمود )
راجہ رضوان خالد نے ٹیم جے پی جے اسلام گڑھ شاہین کے کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں محنت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ کھلاڑیوں نے راجہ رضوان خالد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ میدان میں بھرپور محنت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ کٹ تقسیم کی یہ تقریب ٹیم کے لیے خوشی اور حوصلے کا باعث بنی، جبکہ تمام کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔
