
جلالپورجٹاں (تحصیل رپورٹر مرزا طارق محمود سے) جلالپورجٹاں میں یومِ آزادی کے سلسلہ میں ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر زرقون، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری نوید اشرف، ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف، ڈی ایس پی محمد اعظم ڈھڈی، ایس ایچ او محمد انور سرلہ، صدر مرکزی انجمن تاجران محمد شفیق مغل اور جنرل سیکرٹری میر ظہیر احمد نے خصوصی شرکت کی۔
ریلی میں شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر کرنا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ ریلی کے شرکاء نے وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
