کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ سبی
ملک بشیر احمد رند بیو رو چیف اردو گلوبل نیوز پیپر سبی بلوچستان
سبی: کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ سبی کے بانی و چیرمین ملک بشیراحمد رند کی قیادت میں آج غو ٹیہ پیرک صحافی مسجد میں نمازیوں کے لیے جائے نماز فراہم کی گئیں۔


تفصیلات کے مطابق مسجد کے پیش امام بلوچ خان صاحب نے تنظیم کو آگاہ کیا تھا کہ مسجد میں ٹاٹ والے مصلے موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے نمازی، خصوصاً بچے اور بزرگ، فرش پر نماز پڑھنے پر مجبور ہیں اور انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔
اس سلسلہ میں پیش امام بلوچ خان نے مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے نمازیوں کی ویڈیو بھی بھیجی جس میں نمازی کوئی کپڑا بچھا کر فرش پر نماز ادا کر رہے تھے۔
اس انسانی گزارش پر فوری عمل کرتے ہوئے چیرمین ملک بشیر احمد رند نے تنظیم کے اہم رکن آغا بشیر احمد ابڑو کے ہمراہ مسجد کا دورہ کیا۔ وہاں پیش امام محترم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کاروان خدمت کی ٹیم نے عصر کی نماز بھی اسی بابرکت مسجد میں ادا کی۔
نمازیوں نے نئے جائے نماز دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور تنظیم کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی کی مزید ترقی، کامیابی اور ان مخیر حضرات کے لیے دعا کی جو اس تنظیم میں شامل ہو کر غریبوں کی مدد کے لیے بانی و چیرمین کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
ملک بشیر احمد رند نے کہا کہ کاروان خدمت کا مقصد ہی یہی ہے کہ معاشرے کے دکھی انسانوں اور دینی مقامات کی خدمت کی جائے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں۔
کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان سبی
رابطہ: 0333-7166899
