جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بلال ٹاؤن جہلم میں واقعہ چوہدری اعجاز فلنگ سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپ میں لگی آگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج 11 بجے صبح چوہدری اعجاز فللنگ سٹیشن پر حادثاتی طور پر آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر لگی آگ پر قابو پا لیا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے موقع پر دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایسے واقیات کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدمات بارے ضلع بھر کے پیٹرول پمپس کی چکنگ کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ریسکیو 1122 انچارج کو رسپانس ٹائم میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین