میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں شجرکاری مہم

Spread the love


ملک بشیر احمد مندوانی رند بیو رو چیف اردو گلو بل نیوزپیپر سبی بلوچستان
میر چاکر خان رند یونیورسٹی، سبی میں HBL فاؤنڈیشن کے تعاون سے شجرکاری ہم کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد یونیورسٹی کیمپس کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی بہتری اور شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار عبدالقدوس بنگلزئی بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

مہم کے دوران یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران، انتظامی و دیگر ملازمین نے بھی فعال طور پر شرکت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر پودے لگائے اور ماحول کو سرسبز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی، سبی ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

ایک پودا، ایک امید — سرسبز کیمپس، محفوظ مستقبل۔
#MirChakarKhanRindUniversity #HBLFoundation

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں