پریس کلب جلالپور جٹاں میں یومِ آزادی کی تقریب

Spread the love


جلالپور جٹاں:(رپورٹ مرزا طارق محمود ) پریس کلب جلالپور جٹاں کے صدر شاہد ڈار اور جنرل سیکرٹری مرزا طارق محمود کی قیادت میں یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، جس میں پریس کلب کے تمام ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر صدر پریس کلب شاہد ڈار اور جنرل سیکرٹری مرزا طارق محمود نے اہلِ وطن کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ جنرل سیکرٹری مرزا طارق محمود نے کہا کہ 14 اگست ہمارے لیے خوشیوں اور آزادی کا دن ہے، تاہم ہمیں اُن عظیم بھائیوں اور بزرگوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں