12 ربیع الاول کے سلسلے میں جماعت اہل سنت سوہدرہ کہ صدر صاحبزادہ سید ال احمد شاہ صاحب کی صدارت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد

Spread the love


سکندر ملک ۔
12 ربیع الاول کے سلسلے میں
جماعت اہل سنت سوہدرہ کہ صدر صاحبزادہ سید ال احمد شاہ صاحب کی صدارت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اہل سنت کے عہد دار ۔اے ٹی ائی کے عہدے داروں ۔ علماء کرام اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی شرکت ۔اج بروز اتوار 16 اگست 2026 بعد ازنمازعشاء بمقام مرکزی جامع مسجد غوثیہ آرائیاں سوہدرہ میں ہر سال کی طرح ربیع الاول کے جلسہ و جلوس اور سجاوٹوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح 12 ربیع الاول کا جس طرح پروگرام کیا جاتا ہے اسی طرح پرامن طریقے سے ہوگا ۔12 ربیع الاول کا اغاز نں بستی سے ہو کر سوہدرہ سٹینڈ پر اختتام پذیر ہوگا اس کے بعد ڈیرا گروپ کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔اس پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوگا ۔جس میں علماء کرام سیاسی و سماجی شخصیات 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔اخر میں ملک کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کی جائیں گی ۔اور ڈیرہ گروپ کی طرف سے محفل میں انے والے تمام مہمانوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں