


جلالپور جٹاں:(رپورٹ مرزا طارق محمود) انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کے ماہانہ اجلاس میں جشنِ آزادی کے موقع پر کیک کاٹا گیا، جس میں انجمن کے تمام عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی قیادت سرپرستِ اعلیٰ حاجی مرزا ریاض نے کی۔
انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کے جنرل سیکرٹری غلام عباس نے 14 اگست کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کرایا۔
اس موقع پر صدر انجمن مغلیہ حافظ مبشر نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن مغلیہ کے لیے دن رات محنت کی ہے اور اب جو بھی صدر منتخب ہوگا، وہ ان شاء اللہ اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔
سرپرست حاجی مرزا ریاض نے تمام ممبران کی باہمی رائے سے مرزا امجد کو انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کا نیا صدر منتخب کر دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بہت جلد نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
مرزا عارف نے کہا کہ انجمن میں نئے چہروں کو آگے آنا چاہیے تاکہ نوجوان قیادت کو بھی موقع ملے۔
مرزا شاہد انور نے کہا کہ انجمن کا جو بھی نیا صدر آئے گا، وہ اس کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے اور انجمن کی بہتری کے لیے اپنااہم کردار ادا کریں گے۔
مرزا ظہور احمد نے کہا کہ 14 اگست کے موقع پر ہمیں ان شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جان و مال کی قربانیاں دیں۔ آج ہم انہی عظیم قربانیوں کی بدولت آزاد وطن میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔ کیک کاٹنے کے بعد شرکاء کے لیے کھانے کا بھی وسیع انتظام کیا گیا۔
انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو
