آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی ڈی پی او عرفان علی سموں کے ہمراہ خان پور میں کھلی کچہری

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی ڈی پی او عرفان علی سموں کے ہمراہ خان پور میں کھلی کچہری شہریوں کی درخواستیں سنیں احکامات جاری کیے، پولیس افسران کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت شہریوں کی قانونی کارروائی فوری عمل میں لانے کا حکم۔ حکومت و آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم کی پبلک آؤٹ ریچ پالیسی کے تحت عوام الناس کو ان کے گھروں کے قریب ترین مقام پر میرٹ و انصاف کی فراہمی کے لیے گزشتہ روز آر پی او غازی محمد صلاح الدین کھلی کچہری کے سلسلہ میں خان پور پہنچے جہاں پر ضلع کے مختلف سرکلز اور تھانہ جات سے بڑی تعداد میں شہری پولیس سے متعلق مسائل پر مبنی درخواستوں کے ساتھ موجود تھے، آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے ڈی پی او عرفان علی سموں اور سرکل پولیس آفیسر خان پور ڈی ایس پی شاہد نذیر کے ہمراہ شہریوں کی درخواستیں سنیں، اس موقع پر سرکل خان پورسے تعلق رکھنے والے ایس ایچ اوز تھانہ سٹی عاصم شفیق، صدرحاجی محمد مسلم ضیاء، ظاہر پیر احمد بن قاسم، سہجہ محمد راحت اور ایس ایچ او اسلام گڑھ عارف خان چانڈیہ بھی موجود تھے، آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے شہریوں کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس کو میرٹ و انصاف کی فراہمی کے لییکوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور شہریوں کی قانونی کارروائی فوری عمل میں لاتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں