رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرمحمد ساجد نے کہا ہے کہ حادثات سے بچاؤ اور محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمالکے ساتھٹریفک قوانین کی پابندی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا کے ہمراہ مدرسہ جامعۃ الخیر میں منعقدہ ایک پروقار تقریبسے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس میں قاری ظفر صاحب، علماء کرام اور مختلف دینی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچر دیا گیا۔ شرکاء کو محفوظ ڈرائیونگ، ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور ذمہ دارانہ ٹریفک رویوں کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر علماء کرام اور دینی و سماجی شخصیات نے ٹریفک پولیس کی روڈ سیفٹی اور عوامی آگاہی کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور محفوظ سفری ماحول کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
