رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں کا تمغہ امتیاز کے لیے انتخاب محکمہ پولیس اور اہل رحیم یارخان کے لیے بھی فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ڈویژنل امن کمیٹی محمد ریاض نوری نے وفد میں شامل ممبر ڈویژنل امن کمیٹی علامہ نور احمد سیال، ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا محمد عمر سیال، محمد علی رحمانی، حافظ محمد زید اور قاری محمد اسلم کے ہمراہ ڈی پی او عرفان علی سموں کا تمغہ امتیاز کے لیے انتخاب پر انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا م انہوں نے کہا کہ تمغہ امتیاز ڈی پی او عرفان علی سموں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کا تمغہ امتیاز کے لیے انتخاب محکمہ پولیس اور اہل رحیم یارخان کے لیے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں جس پر ہم سب کو فخر ہے جس پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے محمد ریاض نوری اور وفد کا شکریہ ادا کیا، دریں اثناء سی ایس او ذیشان محسن رندھاوا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسی سلسلہ میں ڈی پی او عرفان علی سموں کے ہمراہ کیک کاٹ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا۔
