جلالپور جٹاں: 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

Spread the love


(رپورٹ مرزا طارق محمود)
جلالپور جٹاں: اسسٹنٹ کمشنر گجرات/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں عبدالقدیر زرکون نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گجرات سہیل خان مندوخیل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کے ہمراہ میونسپل کمیٹی آفس میں مذہبی شخصیات کے ساتھ 12 ربیع الاول کی تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کیا۔

اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوس اور دیگر مذہبی پروگرامز کے پرامن اور بلا تعطل انعقاد کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلوس کے روٹس کی صفائی، کلیئرنس اور مرمت، جامع صفائی ستھرائی کے انتظامات اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

انتظامیہ نے مذہبی شخصیات کو یقین دہانی کرائی کہ 12 ربیع الاول کی تقریبات کے دوران شہریوں اور شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں