*الحمدللہ رب العالمین
ایک اور غریب مستحق معمولی مزدور کو کاروان خدمت کی طرف سے گرمیوں کےلےپیڈسٹل سولر فین دیا گیا غریب دعائیں دینے لگا
ملک بشیر احمد مندوانی رند بیورو چیف اردو گلوبل نیوز سبی بلوچستان
اللّه پاک کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ کو اتنی طاقت، اتنی ہمت دے کہ وہ ہر اس غریب، محتاج افراد کی مدد کرسکے جو بالکل مدد کا جائز حقدار ہو۔
اگر ہمارے پاس طاقت نہ تھی تو ہم مجبور ہیں۔
اللّه جانتا ہے اگر ہمیں مدد کرنے کی طاقت ہوئی تو کسی بھی حقدار کو انکار نہیں کریں گے۔انشاءﷲ
یہ بھائی ایک بالکل غریب مستحق ہے
جو کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور چھولے بیچتا ہے۔ گلی گلی گھوم پھر کر 10 روپے کے چھولے فروخت کرتا ہے۔
اس نے کسی دوسرے کے موبائل میں ہماری ایکٹیویٹی دیکھی اور رابطہ کیا کہ:
“ملک صاحب! میں بہت غریب ہوں۔ پورے گھر میں صرف ایک پنکھا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے گرمی میں تڑپتے ہیں۔ جب بجلی جاتی ہے تو بچے گرمی سے تڑپتے سلگتے ہیں۔ اللہ کی رضا کے لیے ہمارے لیے کچھ کریں”
الحمدللہ ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق اس مستحق خاندان کو 1 عدد پیڈسٹل فین فراہم کر دیا۔
یا اللہ! اس صدقے کو قبول فرما۔ دینے والوں کے رزق میں برکت عطا فرما۔ اور کاروان خدمت کو مزید خدمت کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین
