(رپورٹ مرزا طارق محمود)
گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی ہدایات پر جلالپور جٹاں کی موبائل، الیکٹرانکس اور مین بازار مارکیٹوں کا سروے کیا گیا۔ دکانداروں کو معیاری اشیاء کی فراہمی، جائز نرخ، خریداری کی رسید، وارنٹی اور گارنٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈسٹرکٹ کنزیومر اتھارٹی گجرات کے چوہدری محمد فاروق نے موبائل ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دکانداروں کو کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت صارفین کے حقوق اور قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
استعمال شدہ، سیکنڈ ہینڈ اور مرمت شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت اور موبائل مرمت کے حوالے سے بھی قانونی تقاضوں پر بریفنگ دی گئی۔ دکانداروں کو صارفین کو رسید، وارنٹی اور معیاری سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
موبائل ایسوسی ایشن کی درخواست پر دکانداروں کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے
