جلالپورجٹاں (رپورٹ: مرزا طارق محمود)
مرکزی انجمن تاجران جلالپورجٹاں کے ایک وفد نے صدر شفیق مغل اور چیئرمین ارشد جمیل سیفی کی قیادت میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی صدر سرکل جلالپورجٹاں، محمد اعظم ڈھڈی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے ڈی ایس پی محمد اعظم ڈھڈی کو گلدستہ پیش کیا اور سرکل میں تعیناتی پر انہیں خوش آمدید (ویلکم) کہا۔ اس موقع پر صدر شفیق مغل نے ڈی ایس پی کو مرکزی انجمن تاجران کے دفتر کے دورے کی دعوت دی، جسے محمد اعظم ڈھڈی نے بخوشی قبول کر لیا۔
مقررہ شیڈول کے مطابق، ڈی ایس پی محمد اعظم ڈھڈی جلد ہی مرکزی انجمن تاجران کے دفتر کا دورہ کریں گے جہاں وہ تنظیم کے دیگر عہدیداران سے تفصیلی ملاقات اور علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
