جلالپورجٹاں (رپورٹ: مرزا طارق محمود)
خدمت مرکز جلالپور جٹاں کے نئے انچارج کے طور پر محمد حامد کی تعیناتی پر علاقے کی ممتاز شخصیات نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کرنے والوں میں فیض احمد (سیکرٹری)، حضرت گل خان، کاشف بٹ، مبشر بٹ، محمد یاسر (پنجاب پولیس)، اور ناصر صغیر (ایلیٹ فورس) شامل تھے۔ معزز مہمانوں نے محمد حامد کو گلدستہ اور مٹھائی پیش کی، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ عوام کو بہترین اور آسان سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
