
الحمدللہ ثم الحمدللہ!
آج *کاروان خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ سبی نے ایک اور بابرکت قدم اٹھایا۔5 قران پاک 22 عدد پانچ پارے مدرسہ کے غریب اور یتیم بچوں میں تقسیم
ملک بشیر احمد رند بیورو چیف سبی بلوچستان
سبی کے علاقے کلی ناصران* میں واقع *مدرسہ جامعہ المصطفیٰ ایلیمنٹری کالج سبی پہنچی۔
وہاں *غریب، مسکین اور یتیم بچوں کے ہاتھوں میں قرآن پاک کا نور تھمایا۔
اس کارِ خیر کی تفصیل:
5 عدد قرآن پاک*
22 عدد پنج پارے*
ان معصوم طلبہ میں تقسیم کیے گئے جن کے لیے یہ تحفہ کسی نعمت سے کم نہیں۔
اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تھے:
چیف آفیسر ٹان کمیٹی سبی سردار لالا عبدالقیوم دہپال صاحب
تنظیم کے سربراہ، *بانی و چیئرمین ملک بشیر احمد رند
کے ساتھ ہمرا شریک تھے
مدرسے کا ماحول دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ بچوں کی آنکھوں میں خوشی اور ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی۔
سب سے بڑی بات:
مدرسہ کے محترم انچارج مولانا محمد اختر نقشبندی صاحب نے ہماری تنظیم “کاروان خدمت” کی مزید کامیابی، ترقی اور کامرانی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
اس اجتماعی دعا میں مدرسے کے تمام طلبہ بھی شامل تھے۔
انشاءاللہ ان معصوم بچوں کی دعاؤں اور اللہ کے فضل سے “کاروان خدمت” دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گی
ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور تمام ڈونرز، خیر خواہوں اور تعاون کرنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ آپ سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ہمیں مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
آپ بھی اس صدقہ جاریہ میں ہمارا ساتھ دیں
