
جلالپور جٹاں(رپورٹ مرزا طارق محمود ): صحافی ملک ناصر اور صحافی شبیر حسین کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جاری باہمی اختلافات اور اعتراضات خوش اسلوبی سے ختم ہوگئے۔ دونوں صحافیوں نے باہمی اتفاقِ رائے سے صلح کرتے ہوئے آئندہ مل جل کر چلنے، ایک دوسرے کے احترام کو مقدم رکھنے اور صحافتی برادری کے وسیع تر مفاد میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
صلح کے اس عمل میں ایس ایچ او انوار سرلہ صاحب، چیف آفیسر نوید اشرف صاحب اور دیگر دوست احباب نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔ مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں دونوں فریقین نے اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔
اختلافِ رائے ہر معاشرے کا حصہ ہے، مگر اختلاف کو دشمنی نہ بننے دینا ہی اصل سمجھ داری ہے۔ امید ہے کہ یہ صلح صحافتی برادری میں اتحاد، احترام اور مثبت روایات کو مزید فروغ دے گی۔
اختلاف ختم، دل صاف، رشتے بحال — اب سب مل جل کر آگے بڑھیں گے۔
UG NEWS — جلالپور جٹاں
