مسلم ہینڈز ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (MHTTC)، وزیرآباد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد

Spread the love

سکندر ملک ۔
مسلم ہینڈز ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (MHTTC)، وزیرآباد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں 120 طلبہ و طالبات نے بیوٹیشن، سلائی و فیشن ڈیزائننگ، آٹو کیڈ، DCD اور DCA کے کورسز مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں یادگاری تحائف سے بھی نوازا گیا۔

مسلم ہینڈز نوجوانوں کو معیاری فنی تعلیم اور ضروری مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاش کے حصول کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہ کاوش پائیدار ترقی کے ہدف 4: معیاری تعلیم اور ہدف 8: باعزت روزگار اور معاشی ترقی کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں