پولیس ڈرائیونگ اسکول میں بیج نمبر 163 کی ِتربیت جاری

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
پولیس ڈرائیونگ اسکول میں بیج نمبر 163 کی ِتربیت جاری۔ امیدواران کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور حادثات کی روک تھام سے متعلق خصوصی لیکچر دیا۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول راشد حسین اور محمد شہبازگجر نے کہا کہ صبر، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور ذمہ دارانہ رویہ ایک اچھے ڈرائیور کی بنیادی خصوصیات ہیں۔لیکچر میں محفوظ ڈرائیونگ، لین لائن ڈسپلن، رفتار کی پابندی، سیٹ بیلٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا گیا اس موقع پر مؤثر تربیت کے ذریعے سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے امیدواران کو ہدایت کی گئی کہ وہ دورانِ کورس دی جانے والی تربیت پر بھرپور توجہ دیں تاکہ لائسنس کے حصول کے بعد ذمہ دار اور باصلاحیت ڈرائیور ثابت ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں