






پیر محمد سچیار پاک کا سالانہ عرس مبارک نہایت ادب و احترام کے ساتھ ضلع گجرات جلال پور جٹاں نوشہرہ میانہ میں اختتام پذیر ہوا چار روزہ تقریبات میں ملک بھر سے پیر عظام علمائے کرام ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم قوال حضرات اور ہزاروں مریدین نے شرکت کی ابتدا رب ذوالجلال کے پاک و بابرکت نام سے کی گئی اس کے بعد ہدیہ نعت اور ختم شریف کا خصوصی پروگرام منعقد ہوا ہے پیر طریقت رہبر شریعت سجادہ نشین دربار عالیہ پیر محمد سچیار پاکؒ صاحبزادہ محمد سلطان میرا ں مدظلہُ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام ان اولیاء کرام کی بدولت پھیلا ہے ہزاروں غیر مذہب لوگوں کو حضرت حاجی نوشہ گنج بخشؒ نے مسلمان کیا اور لوگوں نے ان کے ہاتھ پر بیعت کی ان کے خاص خلیفہ پیر محمد سچیار پاک کمبل پوشؒ نے ہمیشہ اپنے پیر و مرشد کی ہدایات پر دین اسلام کی تبلیغ کی عرس مبارک کے موقع پر اولادِ حضرت شاہ سلیمان نوریؒ ، اولادِ حضرت نوشہ گنج بخشؒ اور اولادِ حضرت پیر محمد سچیارؒ اور دیگر نے عرس مبارک کی تقریب میں بھرپور شرکت کی وطن عزیز کے لیے اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر لنگر شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا
