رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں نے مہر میڈیکل سنٹر سے ایم او یو سائن کر دیا، شہداء کی فیملیز کو سو فیصد، حاضر سروس و ریٹائرڈ اہلکاروں و فیملیز کو پچاس فیصد تک رعائتی علاج کی سہولت ملے گی، شہریوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد درخواستیں سنیں احکامات جاری کیے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انچارج ویلفیئر برانچ و آر آئی انسپکٹر عبیداللہ کے ہمراہ سی ای او مہر میڈیکل سنٹر ترنڈہ سوائے خان دانش فریاد ڈی پی او آفس پہنچے جہاں پر ڈی پی او عرفان علی سموں سے ملاقات کرتے ہوئے محکمہ پولیس اور مہر میڈیکل سنٹر کے مابین ایم او یو کے نکات پر گفتگو کی جس میں شہداء پولیس کی فیملیز کو سو فیصد، حاضر سروس و ریٹائرڈ اہلکاروں اور فیملیز کے پچاس فیصد رعایت کے ساتھ فارمیسی سے ادویات میں بھی دس فیصد رعایت شامل تھی جس پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے دانش فریاد کے ساتھ ایم او یو سائن کرتے ہوئے تبادلہ کیا اور اسے اہلکاروں کے لیے خوش آئند قرار دیا، بعد ازاں انہوں نے کمپلینٹ سیل میں آئے ہوئے شہریوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے ان کی درخواستیں سنیں اور ان کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹس طلب کر لیں۔
