پولیس پبلک سکول کے طلباء کی بورڈ اور سکول سطح پر شاندار کارکردگی انعامات سے نوازا گیا

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
پولیس پبلک سکول کے طلباء کی بورڈ اور سکول سطح پر شاندار کارکردگی انعامات سے نوازا گیا۔ پرنسپل پولیس پبلک سکول دی ایجوکیٹر سدرہ راؤ نے بہاولپور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سمیع الرحمن کے 1114 نمبرز کے ساتھ سکول میں پہلی، دعا زہرا کے 1057 نمبرز کے ساتھ دوسری اور حبیب الرحمن کے 1055 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن اور کومل زاہد کے 1041، عارفہ کے 1034، رابعیہ بلقیس کے 993 مکرم وحید کے 960، شعور احمد کے 949 اور ایمان فاطمہ ساجد کے 940 نمبرز کے ساتھ نمایاں کامیابی پر حوصلہ افزائی کے لیے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کے والدین اور دیگر عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی، جس میں طلباء کو انعامات اور گلدستے دے کر ان کی کامیابی پر انہیں اور ان کے والدین کو مبارک باد دی گئی جس پر والدین اور طلباء نے پرنسپل سدرہ راؤ کے اس کامیابی میں کلیدی کردار کی تعریف کی اور پولیس پبلک سکول کے سٹاف اور معیاری تعلیم و تربیت کو سراہا جس پر پرنسپل سدرہ راؤ نے ان کے ادارہ پر اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ اس سے بھی بہتر نتائج کے کوشاں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں