

نمائندہ خصوصی:(مرزا طارق محمود ) مرزا راشد بیگ کی نئی دوکان، واقع نزد یو بی ایل بینک، کا باقاعدہ افتتاح مرزا قدیر بیگ اور مرزا مظفر خاں نے اپنے دستِ مبارک سے کیا۔ اس موقع پر خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا، امام مسجد شیخاں حا فظ طاہر نے کروائی
افتتاحی تقریب میں مرزا دلاور خاں، مرزا غضنفر، مرزا محمد علی، مرزا شاہ زیب، حارث لودھی، شکیل بٹ، علی ڈار سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرزا راشد بیگ کو نئی کاروباری سرگرمی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نئی دوکان میں خیر و برکت عطا فرمائے، کاروبار میں ترقی دے اور رزقِ حلال میں وسعت نصیب فرمائے۔
