ڈی ایس پی چوہدری محمد اعظم ڈھڈی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

Spread the love


جلالپورجٹاں(رپورٹ مرزا طارق محمود ): مرکزی انجمن تاجران کے صدر شفیق مغل کے آفس میں ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری محمد اعظم ڈھڈی کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران ڈی ایس پی چوہدری محمد اعظم ڈھڈی، مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین چوہدری پرویز اسلم اور میر ظہیر اسٹیج پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن مغلیہ کے نائب صدر مرزا شاہد انور نے مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈی ایس پی چوہدری محمد اعظم ڈھڈی کو جلالپورجٹاں میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر تاجر برادری کے نمائندگان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ تقریب میں پولیس اور تاجر برادری کے درمیان باہمی تعاون، شہر کے امن و امان اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ انشاء اللہ تعالی ہم ڈی ایس پی صاحب کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے انجمن تاجران جلال پور جٹاں شفیق مغل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں