ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری محمد اعظم ڈھڈی کی جنرل سیکٹری انجمن تاجران جلالپور جٹاں میر ظہیر کی رہائش گاہ پر آمد

Spread the love

جلال پور جٹاں(رپورٹ مرزا طارق محمود ): ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری محمد اعظم ڈھڈی نے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری میر ظہیر کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں میر ظہیر کی جانب سے معزز مہمان کے اعزاز میں پرتکلف کھانوں
تواضع کی گئی۔
اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل، سینئر نائب صدر امان اللہ بٹ، سجاول بھٹی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور شہر کی مجموعی صورتحال پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے تاجر برادری اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون اور بہتر روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں