گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کا لورائے چوک حفاظتی بند، یونیورسٹی روڈ بریچنگ پوائینٹ اور ملہو کھوکھر کے حفاظتی مقامات کا دورہ

Spread the love


(رپورٹ مرزا طارق محمود )

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے لورائے چوک پر حفاظتی بند، یونیورسٹی روڈ کے بریچنگ پوائنٹ اور ملہو کھوکھر کے مقام کا دورہ کیا اور جاری حفاظتی و نکاسیٔ آب کے کام کا جائزہ لیا۔

لورائے بند پر چیف آفیسر ضلع کونسل کی نگرانی میں عملہ ڈیوٹی پر موجود ہے، جبکہ ملہو کھوکھر پوائنٹ پر واسا کی ٹیمیں ضروری کام میں مصروف ہیں۔ پولیس، ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مدینہ سیداں میں حفاظتی بند کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ دورے کے موقع پر ڈی سی گجرات نے سی او ضلع کونسل کو ہدایت دی کہ تمام ایکسویٹرز ورکننگ حالت میں رکھنے کے لئے اضافی پیٹرول بھی دستیاب رکھیں تا کہ مشینیں رات بھر کام جار ی رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں