رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
پولیس سکیورٹی الرٹ ضلع بھر میں میلاد النبیﷺ کے 45 جلوسوں اور محافل نعت کا پر امن انعقاد، ڈی پی او عرفان علی سموں کے دورے سکیورٹی کا جائزہ لیا منتظمیں سے ملاقات کی اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔ تفصیل کے مطابق میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یارخان میں بھی جلوس و مجالس کا انعقاد ہوا جن کی سکیورٹی کے لیے 1800 پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے، ضلع بھر کے طول و عرض میں 45 جلوس اور 15 محافل نعت و ذکر رسولﷺ شیڈول تھیں، ڈی پی او عرفان علی سموں نے اس موقع پر مختلف جلوسوں کے دورے کر کے سکیورٹی کا جائزہ لیا اور سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز نے دیگر پولیس ونگز کے ہمراہ چاق و چوبند رہتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے اس دوران ڈی پی او عرفان علی سموں نے منتظمین سے ملاقات کی جنہوں نے پولیس سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار جبکہ ڈی پی او نے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو مزید بہتر سکیورٹی کے لیے ہدایات جاری کیں اور بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔
