ڈی پی او عرفان علی سموں کا ایکشن، کرپشن پر دو پولیس افسران معطل

Spread the love


رحیم یارخان
میاں طالب حسی
رحیم یارخان: ڈی پی او عرفان علی سموں نے کرپشن کے الزامات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ صدام حسین دگڑوچہ اور سب انسپکٹر تھانہ جمالدین والی زاہد مجید کو معطل کر دیا۔
دونوں پولیس افسران کو معطلی کے بعد پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کا واضح پیغام:
محکمہ پولیس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، غفلت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں