


سکندر ملک ۔
12 ربیع الاول جشنِ میلاد النبی ﷺ
ضلع وزیراباد کے نواہی علاقہ سٹی سوہدرہ میں ڈیرہ گروپ اور زندگی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم ولادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک محفل پاک کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت پیر سید چن پیر شاہ صاحب نے کی ۔جشن عید میلاد النبی کی محفل میں انے والے مہمانوں کو گلاب کے پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔محفل پاک کی باقاعدہ کاروائی کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت پر روشنی ڈالی ۔
آؤ کہ سجائیں جشنِ ولادت،
جس کے دم سے ملی کائنات کو عظمت!”
تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو خوشخبری ۔ ملک بھر کی طرح، جشنِ میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔
یہ بابرکت محفل ہمیں نہ صرف حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کو اپنانے کی یاد دلاتی ہے، بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور ایمان کو تازہ کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔
تمام مسلمان بھائیوں، ، بچوں اور بزرگوں نوجوانوں نے اس نورانی محفل میں بھرپور شرکت فرما کر اپنے عشقِ رسول ﷺ کا ثبوت دیا اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے حق دار بنیں۔جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کے موقع پر خصوصی شرکت ۔ریٹائرڈ برگیڈیر بابر علاؤ الدین صاحب ۔صاحبزادہ سید ضیا النور شاہ صاحب ۔صاحبزادہ سید ال احمد شاہ صاحب۔میاں مدثر نذیر ۔چوہدری شمس اقبال چیمہ ۔چوہدری حسیب ربانی ۔سابقہ کونسلر مہر جاوید ۔سابقہ کونسلر افتہار احمد رائیی ۔قاری سردار صاحب علامہ مظفر اقبال چشتی علامہ محمود اقبال نعیمی علامہ محمد عابد علی جلالی ۔طارق امین راجپوت ماسٹر نجیب اللہ ۔سابقہ کونسلر میاں عمار ۔چوہدری اویس شوکت۔ڈاکٹر محمد یوسف ۔ان کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی سول سوسائٹی وکلاء صحافی برادری کاروباری حضرات ڈاکٹر صاحبان مدرسہ کے بچوں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔زندگی ویلفیئر سوسائٹی اور ڈیرہ گروپ کی طرف سے مہمانوں میں شیلڈ سرٹیفکیٹ اور نقد رقم بھی تقسیم کی گئی ۔پنجاب پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔جس کی قیادت تھانہ سوہدرہ ایس ایچ او ادریس سندھو صاحب کر رہے تھے ۔جشن میلاد ۔النبی میں شریک شرکاء کے لئے لنگر کا بھی بہترین اہتمام کیا گیا تھا ۔اور ملک کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔اور اخر میں ڈیرا گروپ اور زندگی ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم محفل میں تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
