رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
تھانہ سٹی خان پور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کار سے 300 بوتل شراب برآمد ہونے پر ملزم گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او عاصم شفیق اور ٹیم کی ڈی ایس پی خان پور شاہد نذیر کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سب انسپکٹر مرید حسین دوران گشت و پڑتال جرائم دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ پل نہر عباسیہ پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایک ڈرائیور کو مشکوک حالت میں کار ڈرائیو کرتے ہوئے روکا جس نے اپنا نام عابد علی مڈ درباری رحیم یارخان کا رہائشی بتلایا، کار کی تلاشی لینے پر 300 بوتل ولائتی شراب برآمد ہونے پر پولیس پارٹی نے ملزم کو حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
