جلالپور جٹاں سپر لیگ 2026 ایڈیشن 10 جاری

Spread the love

اسلام گڑھ شاہین کی فتوحات کا سلسلہ جاری، مسلسل چوتھی کامیابی، پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار (رپورٹ مرزا طارق محمود)
جلالپور جٹاں سپر لیگ 2026، ایڈیشن 10 میں اسلام گڑھ شاہین کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹیم نے مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوائنٹ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
آج کھیلے گئے میچ میں اسلام گڑھ شاہین نے جے پی جے لائنز کو شکست دے کر ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔
اسلام گڑھ شاہین کی کامیابی میں مرزا سبیل کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ راجہ احسن اور یوسف بٹ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
باؤلنگ کے شعبے میں قاسم لیفٹی، حمزہ مرزا اور ابراہیم نے تیز ترین گیند بازی کرتے ہوئے جے پی جے لائنز کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
مسلسل چار فتوحات کے بعد اسلام گڑھ شاہین کے حوصلے بلند ہیں اور ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں