ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) آبگینے خان نے پنجاب پراپرٹی ٹربیونل میں دائر درخواستوں کی سماعت کی، جہاں سکروٹنی کمیٹی نے مختلف نوعیت کے جائیداد و ریونیو سے متعلق مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) آبگینے خان نے پنجاب پراپرٹی ٹربیونل میں دائر درخواستوں کی سماعت کی، جہاں سکروٹنی کمیٹی نے مختلف نوعیت کے جائیداد و ریونیو سے متعلق مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز، ریونیو افسران، فیلڈ عملہ اور متعلقہ ممبران بھی موجود تھے۔سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی نے درخواست گزاروں اور متعلقہ فریقین کا مؤقف بغور سنا اور پیش کیے گئے ریونیو ریکارڈ، دستاویزات اور دیگر متعلقہ شواہد کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ کمیٹی کی جانب سے ہر کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے دستیاب ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ حقائق کی روشنی میں معاملات کو میرٹ اور قانون کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) آبگینے خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواستوں میں ریونیو ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال، حقائق کی درست نشاندہی اور تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں کو میرٹ پر نمٹانے کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو معاملات میں شفافیت، غیر جانب داری اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ کسی بھی کیس میں ریکارڈ اور حقائق کی مکمل جانچ کے بغیر کوئی فیصلہ یا سفارش نہیں کی جائے گی۔
سکروٹنی کمیٹی نے سماعت کے دوران مجموعی طور پر 8 کیسز کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و فریقین سے کیسز کے حوالے سے ضروری معلومات اور ریکارڈ بھی حاصل کیا۔ کمیٹی کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ زیرِ سماعت معاملات میں تمام ضروری ریکارڈ بروقت پیش کیا جائے تاکہ کیسز کو قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹانے کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔اس موقع پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز، ریونیو افسران، پٹواری و دیگر فیلڈ عملہ اور متعلقہ ممبران نے کیسز سے متعلق بریفنگ دی اور دستیاب ریونیو ریکارڈ کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں