جلالپورجٹاں:
جلالپورجٹاں(رپورٹ مرزا طارق محمود ): تھانہ صدر کے علاقے لالہ چک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھتیجے نے مبینہ طور پر اپنی چچی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت فوزیہ، زوجہ محمد بلال، قوم جٹ، عمر تقریباً 35 سال، ساکن لالہ چک کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ قتل کی وجوہات اور واقعے کی دیگر تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔
