عبدالحق کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالِ اول کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

Spread the love


جلالپور جٹاں: (رپورٹ مرزا طارق محمود )گورنمنٹ عبدالحق کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کالج میں سالِ اول کے طلبہ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی حوصلہ افزائی اور انہیں تعلیمی میدان میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ عبدالحق کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر منیر احمد جوئیہ ایڈووکیٹ نے طلبہ کے لیے متعدد خصوصی ترغیبات اور انعامات کا اعلان کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور شہر بھر کے کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو موٹر سائیکل بطور انعام دی جائے گی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
منیر احمد جوئیہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان انعامات کا مقصد طلبہ میں تعلیمی مقابلے کا جذبہ پیدا کرنا، محنت کی حوصلہ افزائی کرنا اور نوجوان نسل کو کامیابی کی جانب گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور کالج، والدین اور اپنے شہر کا نام روشن کرنے کے لیے محنت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں