رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
تھانہ پکالاڑاں پولیس کی شاندار کارکردگی چوری کی تین اندھی وارداتیں ٹریس شہریوں کا اظہار تشکر، لاکھوں روپے ریکوری مدعی مقدمات کے سپرد۔ ایس ایچ او سمیع اللہ اور ٹیم کی ڈی ایس پی لیاقت پور فیاض احمد خان کی نگرانی میں کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ طلبانی کے رہائشی عبدالماجد کے چوری ہونے والے موٹر سائیکل، موضع ہارون آباد کے رہائشی کفایت احمد کے مویشی چوری اور موضع کوٹلہ نیازی کے رہائشی فاروق احمد کے رقبہ سے چوری ہونے والی سولر پلیٹ کی موٹر چوری کے درج مقدمات پر ایس ایچ او سمیع اللہ اور ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وارداتیں ٹریس اور ریکوری ہونے پر حسب ضابطہ کارروائی کے بعد لاکھوں روپے کی ریکوری کی رقم مدعی مقدمات کے سپرد کر دی جس پر شہریوں نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پکالاڑاں پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
