انچارج میثاق سنٹر سب انسپکٹر محسن طارق نے کہا ہے کہ ہندو کمیونٹی کے پروگرامز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
انچارج میثاق سنٹر سب انسپکٹر محسن طارق نے کہا ہے کہ ہندو کمیونٹی کے پروگرامز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھیا رام انجم کی قیادت میں میثاق سنٹر آنیو الے وفد سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندو کمیونٹی پاکستان مذاہب کے گلدستے کا خوبصورت پھول ہے جو کہ ملکی تعمیر ترقی اور معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ان کے تمام مذہبی تہوار ان کے دلی جذبات سے جڑے ہوئے ہیں جس کا ہر ہر قومیت و مذاہب احترام کرتے ہیں اور آئین پاکستان میں ان کو مکمل تحفظ حاصل ہے آنے والے دنوں میں ان کے تہواروں کے موقع پر پولیس انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی جس کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں