

جلالپورجٹاں( تحصیل رپورٹر رانا شاہد پاشا سے )صدر سٹی مسلم لیگ ق چوہدری خالد مظفر ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت یوسی 4 کے حوالے سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، امیدواروں، عوامی رابطہ مہم اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
میٹنگ میں ممبر امن کیمٹی ضلع گجرات محمد ریاض المعروف کالے خان ،ڈاکٹر آفتاب گوندل، سرفراز احمد، ابرار رحمانی، مسعود احمد، یوسف انصاری، چوہدری شفیق اللہ وڑائچ، چوہدری ظفر اللہ وڑائچ، میر انجم رشید، ندیم اختر انصاری، میر فرخ یعقوب اور استاد محمد اشرف سونی سمیت دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری خالد مظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہر کی دیگر یوسیز میں بھی مرحلہ وار مشاورتی میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ مزید 5 یوسیز کی میٹنگز مکمل ہونے کے بعد تمام ساتھیوں کا ایک بہت بڑا اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے کارکنان اور ساتھی باہمی مشاورت، اتحاد اور عوامی رابطے کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
