
وزیرآباد (نا مہ نگار)انسانی خدمت موجودہ دور میں عظیم کار خیر ہے،مخلوق رب کریم کی فلاح و بہبود کی سروسز فراہم کرنے والے اللّٰہ تعالیٰ کے فضل وکرم کے حق دار ٹھہرتے ہیں,انجمن بہبودی مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد کے پراجیکٹس انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ حکومتی معاونت کا کردار ادا کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے انجمن بہبودی مریضاں کے زیر انتظام ڈالیسیز سنٹر کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر صدر ناصر محمود اللہ والے،افتخار حسین صدیقی،محمد عباس چوہان،احمد رضا چوہان،سیف اللہ بٹ،صوفی محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان،احمد رضاچوہان ودیگر ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا انجمن بہبودی مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد کی انسانی خدمات حقیقی معنوں میں عبادات کے زمرے میں ہیں اس تنظیم سے وابستگی رکھنے والے معاشرے کے ہیرو اور امن و امان کے ریاستی اقدامات کی عملداری میں بھر پور معاونتی کردار ادا کر رہے ہیں،ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد میں شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات میں انجمن بہبودی مریضاں کی معاونت ہمیشہ بہبود کی تاریخ میں محفوظ رہیں گی۔
