سکندر ملک ۔
مین بازار وزیر اباد
العزیز جیولرز کا شاندار افتتاح ۔ افتتاحی تقریب نہایت جوش و خروش، محبت اور باوقار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا افتتاح ۔سرافہ ایسوسی ایشن وزیر اباد کے صدر وحید الرحمن صاحب ۔منور عزیز صاحب ۔شاہد عزیز صاحب نے مشترکہ طور فیتا کاٹا ۔ملک کی سلامتی خوشحالی ترقی اور بزنس کے لیے دعا کی گئی۔تمام انے والے مہمانوں کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور گلدستہ پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین، تاجروں، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے بھائی چارے، اتحاد اور باہمی محبت کی خوبصورت فضا قائم رہی۔ مہمانوں کا پرتپاک استقبال، ہار پہنائے گئے، گل پاشی کی گئی، جبکہ افتتاح کے بعد شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف مٹھائی بوتل اور کھانے کا کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ملکی استحکام، کاروبار میں برکت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
یہ افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ کامیاب کاروبار صرف تجارت کا نام نہیں بلکہ لوگوں کو قریب لانے، اعتماد پیدا کرنے اور معاشرے میں مثبت روابط کو فروغ دینے کا بھی ذریعہ ہے۔ جدید، معیاری اور دیانتدارانہ خدمات کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کریں گے اور وزیراباد کی کاروباری سرگرمیوں میں مثبت اضافہ ثابت ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کاروبار میں روز افزوں ترقی، برکت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
