
جلالپور جٹاں:(رپورٹ مرزا طارق محمود ) شہر میں نئے خوبصورت، وسیع و عریض شوکت ناشتہ پوائنٹ اینڈ ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ۔شوکت علی نے انے والوں مہمانوں کو خوش آمدید کہا انے والوں مہمانوں کو پھولوں کے ہار اور پھولوں کی پتویوں سے ویلکم کیا۔ افتتاحی تقریب میں صدر مرکزی انجمن تاجران جلالپور جٹاں شفیق مغل اور جنرل سیکریٹری میر ظہیر نے فیتا کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر حافظ مرزا مبشر نے کاروبار میں خیر و برکت، کامیابی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
افتتاحی تقریب میں جلالپور جٹاں کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ اہم شخصیات میں انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کے صدر حافظ مبشر، چیئرمین حاجی ریاض ابراہیم، سینئر نائب صدر امان اللہ بٹ، میر اسد رشید، ثاقب بٹ سمیت جماعت اسلامی جلالپور جٹاں کے دوست بھی شامل تھے۔
افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت سے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے جلالپور جٹاں کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات اور عام شہری سب اس خوشی کے موقع پر شریک ہیں۔
شوکت ناشتہ پوائنٹ اینڈ ریسٹورنٹ کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کی بہترین اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
تقریب کی کوریج پریس کلب جلالپور جٹاں کے دوستوں نے بہترین انداز میں کی۔
یو جی نیوز جلالپور جٹاں
مرزا طارق محمود — چوہدری شاہد ریاض
