چیئرمین گوجر سپریم کونسل و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) فیڈرل کیپیٹل، اسلام آباد سے اُن کے چھوٹے بھائی کی وفات پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشریف لاکر دلی تعزیت

Spread the love


رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
سردارِ قوم سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے F-10 اسلام آباد میں چوہدری محمد جہانگیر، چیئرمین گوجر سپریم کونسل و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) فیڈرل کیپیٹل، اسلام آباد سے اُن کے چھوٹے بھائی کی وفات پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشریف لاکر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
اس موقع پر کرنل میاں اکرم صاحب، مرکزی چیئرمین گوجر یوتھ فورم چوہدری افتخار احمد برسہ، سینئر وائس چیئرمین معظم علی زاہد، گوجر یوتھ فورم فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کے چیئرمین ملک وقار احمد، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق دلدار، سرپرستِ اعلیٰ ملک طاہر صاحب، چیئرمین تنظیمی امور چوہدری وقار احمد شاہدرہ، چوہدری ساجد محمود، میاں اقبال صاحب، چوہدری نعیم کٹاریہ، عبدالرحمٰن، چوہدری شکیل احمد گوجر، چوہدری رفیق شاہد سنٹرل کوآرڈینیٹر سردارِ قوم، چوہدری اصغر (فرام یو کے)، سردار احمد گوجر اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔مغفرت، بلندیِ درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں