پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دودھ ،روٹی سمیت اشیا ضروریہ کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام

Spread the love

جہلم( بیورو رپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دودھ ،روٹی سمیت اشیا ضروریہ کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام، جس کے باعث دکاندار من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 2 سو روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے تاہم بازار میں دودھ 200 روپے سے لے کر 2سو 20 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس طرح روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر ہے جبکہ تندور مالکاں 20 روپے کے حساب سے روٹی فروخت کررہے ہیں اسی طرح دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو مذاق بناکر رکھ دیا ہے جسکی غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد انتہائی مشکلات کا شکار ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں