تھانہ ڈومیلی کے علاقہ موٹھو موہری میں زمین کے تنازع پر بھائی بھائی کا دشمن بن گیا

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ) تھانہ ڈومیلی کے علاقہ موٹھو موہری میں زمین کے تنازع پر بھائی بھائی کا دشمن بن گیا، سگے بھائی نے مبینہ طور پر حقیقی بھائی کی حویلی پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران گیٹ توڑنے کے لیے ٹریکٹر چڑھا دیا، جس کی زد میں آکر خاتون شدید زخمی ہوگئی اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تفصیلات کے مطابق موٹھو موہری میں زمین کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے حقیقی بھائی کی حویلی پر مبینہ قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ٹریکٹر کے ذریعے حویلی کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی اس دوران بھائی اور بھابھی نے گیٹ توڑنے کی کوشش روکنے کی مسلسل کوشش کی الزام ہے کہ مزاحمت پر دیور نے ٹریکٹر اپنی بھابھی پر چڑھا دیا، جس کے نتیجے میں خاتون ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا گیاپولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں