یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام جامع سکول ہال میں خصوصی تقریب منعقد

Spread the love

جہلم (بلال رضا): یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام جامع سکول ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز جہلم علیزہ ریحان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نازیہ شہزادی سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔


تقریب میں یومِ دفاع پاکستان کی اہمیت، ملکی سلامتی اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ طلبہ کی جانب سے تقاریر، ملی نغمے اور دیگر پروگرام پیش کیے گئے، جن کے ذریعے حب الوطنی، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز جہلم علیزہ ریحان نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی، نظم و ضبط اور وطن سے محبت کے جذبے کو فروغ دیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں