صوفی نذیر احمد مرحوم کی نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں افراد کی شرکت، سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہارِ تعزیت

Spread the love


جہلم ( بلال رضا ) صوفی نذیر احمد مرحوم، ریٹائرڈ ٹیچر گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول جہلم، ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل، ساجد گوندل اور اسد گوندل کے والدِ محترم اور مومنہ ماہرو گوندل کے دادا جی کی وفات پر نمازِ جنازہ اور بعد ازاں تعزیت کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں وکلا، اساتذہ، ڈاکٹرز، صحافی، آفسران، مختلف سماجی شخصیات، سیاسی رہنماؤں، تاجر برادری، عزیز و اقارب، دوست احباب اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر موجودہ رکن قومی اسمبلی فرح الطاف صاحب، اساتذہ یونین پاکستان کے رہنما رحمان باجوہ،بشیر وڑائچ، نواز گوندل،راجہ طاہر صاحب، ضلعی اساتذہ رہنماؤں، پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن، پنجاب ٹیچرز یونین اور وکلا برادری کے نمائندگان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، شعبہ تعلیم ، نان فارمل ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر، پروبیشن آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر دارالامان نے شرکت کی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

منڈی بہاؤالدین، گجرات، چکوال، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجر خان، سرگودھا، کراچی، خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں سے بھی بڑی تعداد میں افراد تعزیت کے لیے پہنچے۔

مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا، اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر معززین نے ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل، اسد گوندل، ساجد گوندل، مومنہ ماہرو گوندل سمیت تمام اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

شرکاء نے کہا کہ صوفی نذیر احمد مرحوم ایک شفیق، ملنسار، باوقار اور قابلِ احترام استاد تھے، جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم اور طلبہ کی تربیت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، ساتھی اساتذہ اور شاگردوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اہلِ خانہ نے تعزیت کے لیے آنے والی تمام سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا، اساتذہ، ڈاکٹرز، عزیز و اقارب اور ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں