خصوصی ملاقات، موبائل یونین کے مسائل کے حل کے لیے اہم پیش رفت

Spread the love

جلالپورجٹاں:(رپورٹ مرزا طارق محمود ) تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او اختر صاحب اور محرر تھانہ سٹی ملک زبیر سے صدر موبائل یونین جلالپورجٹاں محمد ارشد جمیل سیفی اور سرپرست موبائل یونین راجہ ہنی جرال نے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران موبائل مارکیٹ کے تاجروں کو درپیش مسائل، باہمی تعاون اور امن و امان سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ موبائل یونین کے کسی بھی دکاندار کو درپیش مسئلہ پہلے موبائل یونین کے پلیٹ فارم پر باہمی مشاورت اور رابطے کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

محمد ارشد جمیل سیفی نے ایس ایچ او اختر صاحب اور محرر ملک زبیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موبائل یونین پولیس کے ساتھ مثبت تعاون کو جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں